DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

تحفظ نہ ملا تو پورے بلوچستان میں سامان کی ترسیل بند کر دیں گے، عبدالرحیم کاکڑ

تحفظ نہ ملا تو پورے بلوچستان میں سامان کی ترسیل بند کر دیں گے، عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی قومی شاہراہیں تاجروں اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے غیر محفوظ ہو چکی ہیں، جہاں مسلح گروہ سامان سے لدے ٹرکوں کو لوٹنے، ڈرائیوروں کو اغوا کرنے اور بھتہ طلب کرنے میں مصروف ہیں‘ےہ بات انہوں نے دےگر رہنما¶ں کے ہمراہ کوئٹہ پرےس کلب مےں پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ ماضی میں ایران بارڈر سے آنے والے مال بردار ٹرکوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا، مگر اب کوئٹہ۔کراچی شاہراہ سمیت مستونگ، قلات، سوراب اور خضدار کے علاقوں میں بھی دن دہاڑے وارداتیں معمول بن چکی ہیںتاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر متعلقہ ادارے صورتحال پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیںانہوں نے اعلان کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کوئٹہ سے کراچی، مستونگ، قلات، خضدار اور ملحقہ علاقوں کے لیے سامان کی ترسیل غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس اقدام کا مقصد عوام کو مشکلات میں ڈالنا نہیں بلکہ حکومت کو سنگین صورتحال کی جانب متوجہ کرنا ہے۔مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گڈز ٹرانسپورٹرز، پرچون مال بردار کمپنیوں اور تاجروں کو فوری اور مو¿ثر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھتہ خوروں، ڈاکوو¿ں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی نہ کی گئی تو پورے بلوچستان میں سامان کی ترسیل روک دی جائے گی، جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news