DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

نیتن یاہو کو امریکا آمد پرکسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے، امریکی صدر

نیتن یاہو کو امریکا آمد پرکسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کسی بھی امریکی فوجی کو قتل کرتا ہے تو اسے اس کی قیمت کئی گنا زیادہ چکانا پڑے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرے گا، اسے اس قتل کی کئی گنا قیمت ادا کرنا ہوگی۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اس حوالے سے واضح ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔ ان کے مطابق یہ ہدایت وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈینیل کین اور امریکی فوج کی پوری قیادت کو دی جا چکی ہے۔ایک اور بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ بنیامین نیتن یاہو کو امریکا آمد پر کسی بھی صورت میں گرفتار نہیں ہونے دیں گے۔ نیتن یاہو ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، جس نے حالیہ عرصے میں 52ہزار بے گناہ مظاہرین کو قتل کیا اور گزشتہ 47برسوں سے امریکی فوجیوں اور دیگر افراد کو قتل کرتا آرہا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ گرفتار تو ان لوگوں کو ہونا چاہیے جنہوں نے ایران کو موت اور تباہی کے اس بے مثال بھنور میں دھکیلا، اس مسئلے سےکئی سال پہلے ہی نمٹ لینا چاہیے تھا، لیکن سابق امریکی صدور ایسا نہیں کرسکے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news