DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

امریکی ناکہ بندی کیخلاف ایران کی پورے مشرقِ وسطی کی تیل و گیس کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی

امریکی ناکہ بندی کیخلاف ایران کی پورے مشرقِ وسطی کی تیل و گیس کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی

تہران۔۔۔۔۔ایران پر امریکہ کی جانب سے دوبارہ بحری ناکہ بندی عائد کیے جانے کے جواب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے انتہائی سخت دھمکی دیتے ہوئے پورے مشرقِ وسطی سے توانائی کی سپلائی روکنے کا عندیہ دے دیا۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی کے ردِعمل میں پاسدارانِ انقلابِ ایران نے وارننگ دی ہے کہ خطے سے تیل اور گیس کی برآمدات یا تو سب کے لیے ہوں گی یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں ہوں گی۔ایران کا یہ مقف واضح کرتا ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت پر مکمل پابندی لگانے کی کوشش کی، تو ایران خلیجی ممالک سے ہونے والی عالمی سپلائی کو بھی مفلوج کر دے گا، ایران کے اس جارحانہ بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اور خلیجی ریاستیں سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش کا شکار ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والے جوابی فضائی و میزائل حملوں اور دونوں ممالک کی جانب سے دنیا کی اہم ترین تجارتی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کی کوششوں نے صورتِ حال کو انتہائی کشیدہ بنا دیا ہے، تہران اور واشنگٹن کی یہ محاذ آرائی مشرقِ وسطی کو کسی بھی وقت ایک ہولناک اور ہمہ جہت جنگ کی دلدل میں دھکیل سکتی ہے۔خیال رہے کہ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کا اعلان کیا، اپنے اس اعلان کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی بحری جہازوں پر 20 فیصد ٹول ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی بھی دی، تاہم خلیجی اتحادیوں کے شدید دبا کے بعد امریکی صدر نے ناکہ بندی کے باقاعدہ آغاز سے چند گھنٹے قبل ہی ٹول ٹیکس وصول کرنے کا اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news