کوئٹہ۔۔۔۔۔۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم نے روز اول سے ہی گورنر ہاو¿س کے دروازے تمام شہریوں کیلئے ان کے مذہبی و نسلی پس منظر سے بالاتر ہو کر کھول رکھے ہیں۔ آئین پاکستان کی نظر سے ہر اقلیتی رکن بھی اس ملک میں برابر کا شہری ہے اور 1973 کا آئین ہم سب کیلئے مساوی مواقع، بنیادی سہولیات اور جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ گورنر ہاو¿س آنے والے سائلین چاہئے اکثریت ہو یا اقلیت سے، مجھے ان کی درپیش مشکلات کم کرنے ذہنی سکون و اطمینان ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب صوبائی اسمبلی، چیئرمین پاکستان کرسچن الاائنس اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم کے رکن ایمانوئیل ایتھر جولیس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہاں کی مسیحی برادری ساتھ ساتھ ہمارے دیگر تمام اقلیتیوں کے سرکردہ افراد کے ساتھ بھی بہت خوشگوار اور فعال تعلقات ہیں۔ میں بحثیت گورنر بلوچستان باقاعدہ ان سب کے مختلف پروگراموں اور مذہبی تقریبات میں شریک ہوتا ہوں۔ گورنر مندوخیل نے مزید کہا کہ ایک اقلیتی رہنماء اور رکن پنجاب صوبائی اسمبلی کا کوئٹہ دورہ یقیناَ بین الصوبائی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگا۔ انہوں نے زور دیا کہ اسطرح کی عوامی سطح پر روابط و تعلقات صوبوں کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں، مشترکہ افہام و تفہیم اور باہمی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے عوام کا عوام سے تعلقات اور روابط بڑھانے کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ دونوں رہنماو¿ں نے صوبوں کے درمیان عوامی سطح پر روابط بڑھانے اور فعال تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
You can share this post!
administrator



