DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5افرادجاں بحق ہوگئے

نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5افرادجاں بحق ہوگئے

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔ بلوچستان کے ضلع واشک میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ نے بتایا کہ اتوار کو ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر بیٹھے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5مزدورو جاں بحق ہوگئے جن میں سے 4کی شناخت محمد حسن ، عبدالقدیر ،محسن اور بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ نے بتایا کہ واقعہ اتوار کو ایرانی سرحد سے متصل واشک کے علاقے ماشکیل میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے اور سیکورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والے افرا د کو ہسپتال منتقل کردیااور علاقے کوگھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ حکومت بلوچستان نے ماشکیل میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پانچ مصصوم اور بے گناہ مزدوروں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کا قتل ایک گھناو¿نا جرم ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری، جامع تحقیقات اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے میں ملوث کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی ہر کوشش کو ریاست پوری قوت سے ناکام بنائے گی۔ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے اور امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ واقعے کی تحقیقات میرٹ پر مکمل کی جائیں گی اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news