DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغواءہونےوالے 11 افراد بازیاب ہوگئے

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغواءہونےوالے 11 افراد بازیاب ہوگئے

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغواءہونےوالے 11 افراد بازیاب ہوگئے۔صوبائی وزیرداخلہ میرضیاءلانگو ،صوبائی وزیر صحت بخت محمدکاکڑ اورمقامی قبائلی رہنما آصف کاکڑ نے بتایا کہ حکومت اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغواءہونے والے10افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے جنہیں کوئٹہ شہر روانہ کردیا گیا ہے جو رات گئے کوئٹہ پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک مغوی کو اغواءکاروں نے زخمی ہونے کی وجہ سے چھوڑدیا تھا ۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری پر مسلح افرادکے حملے میں 5شہری جاں بحق جبکہ 11افرادکومسلح افراد اغواءکرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news