DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

دہشتگردوں اور سہولت کاروں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی‘بخت محمد کاکڑ

دہشتگردوں اور سہولت کاروں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی‘بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ۔۔۔۔ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت کی روشنی میں ہنہ اوڑک کی صورتحال بہتر بنانے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مو¿ثر اور جامع حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف ہنہ اوڑک اور گردونواح میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے‘اپنے بیان میں بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ حکومت امن و امان کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں آج سے علاقے میں جوائنٹ چیک پوسٹ بھی فعال کر دی گئی ہے، جہاں تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں‘انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے اور حکومت اس عزم پر قائم ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرکے علاقے میں دیرپا امن قائم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت مظاہرین سے مسلسل رابطے میں ہے اور نہ صرف ان سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں بلکہ ان کے جائز تحفظات دور کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے بخت محمد کاکڑ نے ہنہ اوڑک میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی انہوں نے ہنہ اوڑک کے عوام کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بلوچستان کے عوام اپنی سرزمین کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیںبخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news