DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، شاہد رند

بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، شاہد رند

کوئٹہ۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے کے سلسلے میں بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کے معاون شاہد رند نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے بس حادثے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔شاہد رند نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داروں کا درست تعین کیا جا سکے اور انہیں قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت بلوچستان کو گہرے دکھ اور افسوس ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے صوبے میں مسافر گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹس اور حفاظتی اقدامات پر مو¿ثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹرانسپورٹ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news