نیویارک۔۔۔۔۔انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹوچل نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ انگلش وقت کے مطابق اتوار کی شب ایک بجے میکسیکو کے خلاف ہونے والے میچ کیلئے اسکول جانے والے بچے جاگتے رہیں اور اپنے ملک کا میچ دیکھ کر سوئیں، اس کیلئے والدین اسکول کی انتظامیہ سے معذرت کرلیں اور بچوں کو میچ دیکھنے دیں۔راو¿نڈ آف تھرٹی ٹو میں کانگو کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس میں انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوچل نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انگلینڈ اور میکسیکو کے درمیان راو¿نڈ آف سکسٹین کا میچ دیکھنے دیں۔واضح رہے کہ میکسیکو اور انگلینڈ کے وقت کے فرق کی وجہ سے یہ مقابلہ انگلینڈ کے ٹائم کے مطابق اتوار کی شب رات ایک بجے شروع ہوگا اور یہ ناک آو¿ٹ میچ پنالٹیز تک گیا تو پھر صبح کے چار بج جائیں گے۔ٹوچل کے مطابق ورلڈ کپ چار سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے، اس میچ کے حوالے سے انگلش والدین بٹے ہوئے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جلدی سوجانے کا مشورہ دیں گے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ بچے میچ ضرور دیکھیں تاہم صبح اسکول جانے کیلئے بھی تیار رہیں۔
You can share this post!
administrator
Related Articles
ہالینڈ کے مایہ ناز ہاکی کوچ ہرمن کروئس…
- July 2, 2026



