DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر

پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر

اسلام آباد۔۔۔۔۔پاکستان کی آئی ٹی یو آئی سی ٹی ڈیولپمنٹ انڈیکس 2026میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے، جہاں ملک کا اسکور 56.4سے بڑھ کر 67.7تک پہنچ گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 20فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کنیکٹیویٹی کے شعبے میں پاکستان نے 22.8پوائنٹس کی بہتری حاصل کی، جس کے بعد میننگ فل کنیکٹیویٹی اسکور 79تک جا پہنچا ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستان کی درجہ بندی میں اندازا 27درجے بہتری بھی دیکھی گئی ہے۔آئی ٹی یو انڈیکس میں یہ پیش رفت ڈیجیٹل پاکستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بہتر کنیکٹیویٹی نوجوانوں، طلبہ، فری لانسرز اور کاروباری افراد کےلئے نئے مواقع پیدا کرے گی، جبکہ حکومت ملک بھر میں سستی، قابل اعتماد اور معیاری ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق آئی ٹی یو انڈیکس میں بہتری سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news