چمن۔۔۔۔۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے چمن شہر کے مختلف علاقوں میں مکمل ہونے والے تین مختلف بلیک ٹاپ روڈ منصوبوں کا دورہ کیا اور ان کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے Construction of Road Near ANF-1, District Chaman (BSDI Phase-II) سمیت سپین چوک روڈ اور عیسیٰ خان گراو¿نڈ روڈ کے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور شہر کے مختلف علاقوں کے درمیان رابطہ مزید بہتر ہوگا۔Construction of Road Near ANF-1, District Chaman (BSDI Phase-II) منصوبہ تقریباً 14.85 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، جبکہ سپین چوک روڈ اور عیسیٰ خان گراو¿نڈ روڈ کی بلیک ٹاپنگ بھی مکمل کر دی گئی ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے منصوبوں کی پردہ کشائی کی اور چمن کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔اس موقع پر چمن کے عوام، متعلقہ ٹھیکیداران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ چمن میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے علاقے میں نہ صرف آمدورفت کی سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ شہری و تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مو¿ثر نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ عوامی مفاد کے منصوبوں کے ثمرات براہِ راست شہریوں تک پہنچ سکیں۔
You can share this post!
administrator



