اسلام آباد۔۔۔۔۔حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر سے فون پر رابطے میں کہا کہ معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے، پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنماﺅں کی مشاورت کے دوران ہی رانا ثنا اللہ کی کال آئی۔پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے اپوزیشن رہنماں کو وزیراعظم ہاﺅس کی ملاقات اور رانا ثنا اللہ کے رابطے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدرِ مملکت آصف زرداری سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ۔پاکستان تحریکِ انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدرات اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور امیر مقام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتحال، گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کی صورتِ حال پر صدرِ مملکت آصف زرداری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون خوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم ہاس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وفاقی وزرا اور اہم ذمے داران نے شرکت کی، اجلاس میں خیبر پختون خوا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی تھی، اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان اور بیک ڈور رابطوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
You can share this post!
administrator



