DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خارجی ہلاک

میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خارجی ہلاک

میر علی/کوئٹہ/اسلام آباد۔۔۔۔۔میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 3 خارجی ہلاک ہوگئے جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے میر علی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے میرعلی اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں ضلع سوراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا۔اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے میر علی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری قابلِ فخر ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ملک کے امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔اپنے یبان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیاہے۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنتہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news