DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

صوبہ خیبر پختونخوا کو دہشگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، فیصل کریم کنڈی

صوبہ خیبر پختونخوا کو دہشگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، فیصل کریم کنڈی

میانوالی۔۔۔۔۔گورنر صوبہ خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سابق وفاقی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نوابزادہ ملک عماد خان آف کالاباغ (میانوالی)کے گھر پہنچ گئے، انھوں نے سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک، سابق رکن قومی اسمبلی عائلہ ملک کی والدہ ماجدہ اور نوابزادہ ملک عماد خان کی چچی کی ناگہانی وفات پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی خداوند کریم مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت،جرآت اور توفیق عطا فرمائے، بعد ازاں انھوں نے میڈیاسے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کی شقیں آئین پاکستان میں موجود ہیں، پہلے کہہ دیا تھاکہ تحریک انصاف لانگ مارچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا فوکس اڈیالہ اور ڈی چوک ہے، اور صوبہ خیبر پختونخوا کو دہشگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، انھوں نے کہاکہ بانی تحریک انصاف سزا یافتہ اور نااہل شخص ہے، اور شیر افضل مروت نے بانی تحریک انصاف کے خلاف پٹیشن جمع کرائی ہے، اور تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو کوئی نوٹس وغیرہ نہ دیا ہے، انھوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور کے کہنے پر عدالت میں گئے ہیں، انھوں نے مزید کہاکہ یہ کبھی نہیں چاہتے کہ بانی تحریک انصاف جیل سے باہر آئیں، جب بانی تحریک انصاف جیل سے باہر آئے گا تو ان کی سونے کے انڈے دینے والی ذبح ہو جائے گی، بعد ازاں وہ پشاور(خیبرپختونخواہ)کے لیے روانہ ہو گئے، انھیں نوابزادگان اف کالاباغ نے روانہ کیا اور ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news