DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، ڈاکٹر ماہ نور برکت

6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، ڈاکٹر ماہ نور برکت

اورماڑہ۔۔۔۔۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اورماڑہ میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب میں اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جو ہمیں پاک افواج اور قوم کے بے مثال جذب حب الوطنی، قومی یکجہتی، عزم اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے نوجوان نسل خصوصا طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، حب الوطنی اور ذمہ داری کے جذبے کو بھی فروغ دینا ہوگا انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثر کردار ادا کریں تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news