DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کی معطلی سے عالمی تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کی معطلی سے عالمی تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے

واشنگٹن ۔۔۔۔امریکی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی معطلی کے باعث عالمی سطح پر تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے دعوے کے برعکس زمینی صورتِ حال کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔رپورٹ کے مطابق بحری جہازوں پر حملوں کے باعث جہاز رانی کمپنیوں اور عملے کو سلامتی کے خدشات کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز سے بحری آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ماہرین نے خبردار کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ حملے شروع ہونے کا خطرہ بھی مسلسل موجود ہے، جس سے خطے میں کشیدگی اور عالمی توانائی کی منڈی پر دبا مزید بڑھ سکتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت بحال کرنے سے انکار کردیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک اس کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے میں آمد و رفت معمول پر نہیں آئے گی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news