DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

ناکام پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے،سہیل آفریدی

ناکام پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے،سہیل آفریدی

پشاور۔۔۔۔۔۔خیبرپختونخواہ کے وزیرِ اعلی سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کی دھمکیوں پر انتہائی سخت اور دوٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی قسم کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومتی پالیسیوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ناکام پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے، یہ اگر میری جان بھی لے لیں تو میں ان کی دہشتگردی پر پالیسی نہیں مانوں گا۔خیبرپختونخواہ کے وزیرِ اعلی کا مقف ہے کہ وفاق کی دہشت گردی کے حوالے سے یہ پختون دشمن پالیسی ہے، یہ صوبہ دشمن پالیسی ہے، یہ پاکستان دشمن پالیسی ہے، پختونوں کے سر پر ڈالرز کمانے کا کھیل اب مزید جاری نہیں رہنے دیا جائے گا۔وفاق کی طرف سے صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کی بازگشت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے چیلنج کیا کہ گورنر راج آج لگانا ہے آج لگائیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والا بھی نہیں، یہ لوگ جو کچھ بھی کرنا چاہیں کر لیں، لیکن ہمارے لانگ مارچ کی منزل صوابی سے آگے ہی ہے اور اس کا حتمی نتیجہ سب کے سامنے آ جائے گا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news