DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

ہم اس وقت ایران سے بات چیت کر رہے ہیں،آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی، ٹرمپ

ہم اس وقت ایران سے بات چیت کر رہے ہیں،آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی، ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔۔۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی۔وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاملہ جلد کسی ایک طرف ہوجائے گا۔ یہ کوئی پیچیدہ چیز نہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلنا پہلا مرحلہ ہے، دوسرے مرحلے میں نیوکلیئر ایشو پر بات ہوگی۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس بات پر واضح ہے کہ ایران کے پاس نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی فیس نہیں ہوگی۔ اگر کوئی اور چارج کرے گا تو امریکا بھی چارج کرےگا۔امرکی صدر نے دعوی کیا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔ ایران کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ دستاویز پر دستخط کردے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےا یک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات جاری ہیں، ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں، ڈیل نہ ہوئی تو اسے تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ ہم اس وقت ایران سے بات چیت کر رہے ہیں، اور یہ ایران کی درخواست پر ہو رہی ہے۔ اس عمل کی حمایت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بالخصوص قطر کر رہے ہیں، جبکہ کئی دیگر ممالک نے بھی رابطہ کیا ہے۔ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے لیے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا یہ آخری موقع ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے ہر ممکن آخری موقع دینا چاہتا ہوں، امید ہے ایران عقل سے کام لے گا اور درست فیصلہ کرے گا، ایران ڈیل پر رضا مند نہ ہوا تو اسے تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شایدکوئی پیشرفت دیکھنے کو ملے،لیکن تباہی سے قبل ایران کو ہر ممکن آخری موقع دینا چاہتا ہوں۔اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی آزادی برقرار رہنی چاہیے، میں ایران کو اس پر کوئی فیس وصول نہیں کرنے دوں گا۔ اگر کوئی فیس وصول کرے گا تو وہ ہم ہوں گے، کیونکہ مکمل کنٹرول ہمارے پاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ناکہ بندی جیسی صلاحیت موجود ہے، لیکن فیس وصول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news